شیئر کیجیے

کجریوال حکومت نے ہوٹل کھولنے کی اجازت دی،جم بندرہیں گے

نئی دہلی:دہلی کی کیجریوال حکومت نے ان لاک3کے تحت ہوٹل کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔تاہم جم کھولنے پرپابندی برقراررہے گی۔ حکومت نے ہفتہ وارمارکیٹوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں لیے گئے ہیں۔بتادیں کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ان لاک 3 میں رعایت دینے کے بعد کیجریوال حکومت کی طرف سے ہوٹل اورہفتہ وارمارکیٹ کھولنے کی تجویزکولیفٹننٹ گورنرانیل بیجل نے مستردکردیاہے۔ ڈپٹی چیف منسٹرمنیش سسودیانے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کو ایک خط لکھاتھاجس میں لیفٹیننٹ گورنر سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی گئی تھی۔امیت شاہ کولکھے گئے خط میں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیانے کہاتھاکہ دہلی میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے ، صور ت حال قابومیں ہے۔ جبکہ یوپی اورکرناٹک میں جہاں کیسزمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، وہاں ہوٹل اور ہفتہ وار بازارکھلے ہوئے ہیں۔ منیش سسودیا نے کہاہے کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کورونا کے کنٹرول میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاست کواپنے کاروبار بند کرنے پر کیوں مجبور کیا جارہا ہے؟ڈپٹی چیف منسٹر نے لکھا ہے کہ دہلی کا8 فیصدکاروباراورروزگارہوٹلوں کے نہ کھولنے کی وجہ سے رک گیا ہے۔ ہفتہ وارمارکیٹ بندہونے کے بعد پچھلے 4 ماہ سے 5 لاکھ خاندان گھربیٹھے ہیں۔