شیئر کیجیے

واپسی پرعامرخان کوسرکاری ہاسٹل میں رکھاجائے،عامرخان پرسبرامنیم سوامی برہم

نئی دہلی:بالی ووڈاداکار عامر خان ان دنوں ٹرولوں کے نشانے پر ہیں۔ جب سے ترک صدر کی اہلیہ ایمن اردگان سے ان کی ملاقات کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں،اداکار کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے بھی عامرخان کے ترکی کے دورے پر برہمی کااظہارکیاہے۔لیکن اردگان کے بھارت دورے کے دوران مودی سمیت سنیئرلیڈران کی ملاقات پرانھوں نے کچھ نہیں کہاہے ۔سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کیا اور لکھاہے کہ کوویڈ 19 اصولوں کے تحت عامر خان کو ہندوستان واپس آنے پر سرکاری ہاسٹل میں 2 ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہناچاہیے۔عامر خان نے اتوارکے روز ترکی کے صدر کی اہلیہ ایمن اردگان سے ملاقات کی۔ ان دونوں کی اس ملاقات کی تصاویرترکی کی خاتون اولن ایمن نے استنبول میں راشٹرپتی بھون ہبرمینشن میں شیئر کیں۔ تب سے عامر خان سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔بی جے پی آئی ٹی سیل مستقل اس پرہنگامہ کررہاہے۔