نئی دہلی، 20 اگست: وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 69،672 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
اب ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2.84 ملین ہوگئی ہے۔
وہیں 997 مزید اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 53،886 تک جا پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان ایشیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور معاملات کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرا ملک ہے۔