نئی دہلی، 19 اگست: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ان کے بھائی راہل گاندھی کی طرح ان کا بھی ماننا ہے کہ گاندھی خاندان کے افراد کے علاوہ کسی کو کانگریس کا صدر مقرر کیا جانا چاہیے۔
واڈرا نے یہ تبصرہ کتاب ’’ہندوستان کل: سیاسی قائدین کی اگلی نسل کے ساتھ بات چیت‘‘ میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کیا، جس کا خلاصہ دی پرنٹ نے کیا ہے۔
کتاب میں واڈرا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’شاید استعفیٰ نامے میں نہیں لیکن کہیں اور انھوں (راہل گاندھی) نے کہا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی پارٹی کا صدر نہیں ہونا چاہیے اور میں ان کے ساتھ مکمل اتفاق رائے رکھتی ہوں۔‘‘
انھوں نے مزید کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ پارٹی کو بھی اپنا راستہ خود تلاش کرنا چاہیے۔‘‘