فیس بک تنازعہ کے مرکزی چہرے اور بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجا نے کہا کہ وہ فیس بک استعمال کرتے

اگست 2020

نئی دہلی، اگست 18: بھارتیہ جنتا پارٹی کی تلنگانہ یونٹ کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے، جو مبینہ طور پر فیس بک کے ذریعے حکمران جماعت کی حمایت کرنے کے تنازعہ کا مرکزی ہیں، اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ ان کا آفیشیل فیس بک اکاؤنٹ 2018 میں ہی ’’ہیک اور بلاک کردیا گیا تھا۔‘‘

سنگھ نے ٹویٹ کیا ’’مجھے معلوم ہوا ہے کہ بہت سارے فیس بک پیجز میرا نام استعمال کر رہے ہیں۔ میں واضح کر دوں کہ میرا کوئی آفیشیل پیج نہیں ہے، میں ان کی کسی بھی پوسٹ کے لیے ذمہ دار نہیں ہوں۔ میرا آفیشیل اکاؤنٹ ہیک کر کے اسے 2018 میں بلاک کردیا گیا تھا۔‘‘

سنگھ نے کہا کہ ان کا صرف ایک آفیشیل یوٹیوب اور آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے نے دعوی کیا کہ انھوں نے کبھی بھی اکاؤنٹس کے ذریعے کوئی نفرت انگیز تبصرہ نہیں کیا۔

دریں اثنا کانگریس نے فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کو خط لکھ کر جاری تنازعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

qr code

Please scan this UPI QR Code. After making the payment, kindly share the screenshot with this number (+91 98118 28444) so we can send you the receipt. Thank you for your donation.