شیئر کیجیے

صحافیوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے حملوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے بدھ کے روز نیویارک میں قائم آزادی صحافت پر کام کرنے والی ایک آزاد امریکی تنظیم کی طرف سے سالانہ رپورٹ کے اجرا کے بعد ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں صحافتی کارکنوں پر تشدد کے واقعات باعث تشویش ہیں۔
گوتیریس نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گرفتار صحافیوں کو رہا کریں، جنہیں صرف اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں صحافی باخبر فیصلے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔