شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اسے واپس نہیں لیا جاتا: او این ڈی

اگست 2020

گوہاٹی، اگست 19: اوکسوم نرمان دل (OND) نے منگل کے روز زور دیا کہ وہ سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون) کو قبول نہیں کریں گے اور جب تک اس کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیوں کے درمیان احتجاج کو تیز کرنے کی کوشش میں OND نے ڈیجیٹل مظاہرے کرنے کا اقدام اٹھایا اس نے ایک فون نمبر 9999726880 جاری کیا ہے اور لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا تعاون ظاہر کرنے اور متنازعہ ایکٹ کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کے لیے مس کال دیں۔

پریس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے OND کے صدر اوپین راج ناتھ نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ فون نمبر پر اب تک 50،000 کے قریب مس کالیں موصول ہوئی ہیں۔

ناتھ نے سی اے اے مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے بعد ایک مشہور اداکار کی دوبارہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) میں شمولیت کی خبر پر ناتھ نے کہا کہ ’’اداکار نے کہا تھا کہ ان کا احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ جذباتی تھا۔‘‘

ناتھ نے کہا کہ سی اے اے مخالف تحریک کوئی جذباتی احتجاج نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ بنگالی ہندوؤں کے ہجرت کے سبب تریپورہ کے دیسی باشندے اپنے حقوق سے محروم ہوگئے ہیں۔ ناتھ نے پوچھا کہ ’’آسامی برادری کے وجود کو بچانے کے لیے سی اے اے کو ختم کرنا چاہیے۔ این آر سی میں 12 لاکھ بنگالی ہندوؤں کے نام خارج کردیے گئے۔ وہ لوگ کہاں سے آئے؟‘‘

ناتھ نے کہا کہ اگر اسے ختم نہیں کیا گیا تو اگلے اسمبلی انتخابات میں عوام اس کا جواب دیں گے۔

qr code

Please scan this UPI QR Code. After making the payment, kindly share the screenshot with this number (+91 98118 28444) so we can send you the receipt. Thank you for your donation.